انٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا ،انٹربینک میں ڈالر نیچے آنے لگا، 9 روپے کمی کے بعد 231 کا ہوگیا۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے رہا۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 231 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔ چند روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھا 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔ اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی