یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست مؤخر ہونے پر جارجیا کی عوام نے سڑکوں پر نکل کر یورپ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔یورپی کمیشن کی جانب سے جارجیا کی یورپی یونین میں شمولیت کو مؤخر کرنے کی سفارش کے بعد سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے جارجیائی، یوکرائنی اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے ہوئے مارچ کیا۔ اس مظاہرے کو حالیہ دہائیوں کا سب سے بڑا مظاہرہ کہا جارہا ہے۔مظاہرے میں بہت سے لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ہم یورپ ہیں''۔ اس ریلی کا آغاز بحیرہ اسود کے ملک کے معروف جمہوریت نواز گروپوں نے کیا تھا، اور اس کی حمایت تمام اپوزیشن جماعتوں نے کی تھی تاکہ جارجیائی عوام اپنی یورپی پسند اور مغربی اقدار سے وابستگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ریلی کے منتظمین نے سماجی میڈیا پر لکھا کہ یورپ ایک تاریخی انتخاب اور جارجیائیوں کی خواہش ہے، جس کے لیے تمام نسلوں نے قربانیاں دی ہیں۔منتظمین میں سے ایک انسانی حقوق کے کارکن نے ایک اور ریلی کا اعلان کیا، جسے نئی عوامی تحریک کا نام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کریں گے اور اگر وہ ان کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو ایک غیر متشدد مزاحمت کی قوت ان تمام لوگوں کو ختم کر دے گی، جو جارجیا کو اس کے یورپی راستے کی پٹری سے اتارتے ہیں
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی