i معیشت

حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، گورنر پنجابتازترین

June 20, 2022

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،مشکل حالات کے باوجود بجٹ میں زراعت کے شعبے کی ترقی لے لیے خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(آر ای اے پی) کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ بلیغ الرحمان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کو ملک کی معیشت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی زمین زرخیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول ان اجناس میں سے ہے جسے برآمد کر کے ہر سال کثیر زرمبادلہ کمایا جاتا ہے.
زراعت کے شعبے کو جدید طرز پر استوار کر کے ملک کی معیشت مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، مشکل حالات کے باوجود بجٹ میں زراعت کے شعبے کی ترقی لے لیے خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب ملاقات میں وفد نے بریفنگ دی کہ رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن چاول کو برآمد کر کے حکومت کو سالانہ 2.5 بلین ڈالر کا زرمبادلہ دیتی ہے۔وفد نے مطالبہ کیا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔ واضح رہے کہ ملاقات میں چیئرمین آر ای اے پی علی حسام اصغر، شہزاد علی ملک اور پیر سید ناظم حسین شاہ کے علاوہ پنجاب بھر سے آئے ہوئے ممبران منیجنگ کمیٹی و سابق چیئرمین آر ای اے پی سمیع اللہ چوہدری سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان