i معیشت

سینیٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران وزراء کی عدم حاضری حکومت کے لیے مسئلہ بن گئیتازترین

June 20, 2022

سینیٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران وزراء کی عدم حاضری حکومت کے لیے مسئلہ بن گئی حکومتی اتحادی سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سینیٹ سے دوبارہ وزراء کوایوان میںلانے کامطالبہ کردیا،چیئرمین سینیٹ نے لاچارگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں نے خط لکھ کر قائدایوان کو دے دیاہے ،ایوان میں ارکان وزیر نہ ہونے پر سینیٹر سیمی ایزدی نے کورم کی نشا ندہی کردی ایوان میں 13ارکان موجود تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس آج بروز منگل سہ پہر3بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔
حکومتی سینیٹرعابدہ عظیم نے کہاکہ موجودہ حکومت سے کوئی اچھی بات نہیں سنی جب بجٹ بن رہاتھا یہ کہاں تھے بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز کیاگیاہے۔اپوزیشن سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ حکومت کے قول وفعل میں تضاد ہے حالات مزید مشکل آنے والے ہیں حکومت قوم کوسچ بتائے ،تخفیف غربت بروگرام میں سیاست آگئی ہے ان کواگر احساس نام ہٹانا تھا تو پاکستان کردیتے انہوں نے بے نظیر کردیاہے ۔پیرکوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔بجٹ پر بحث کرتے ہوئے حکومتی سینیٹرنسیمہ احسان نے کہاکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی پاکستان کا 11.8فیصد ہے جو خطے میں سب سے کم ہے ۔ ہمیں جواب دیا جائے کہ سندھ میں بلوچستان کے خواتین پر کیوں تشدد کیا جب وہ لاپتہ افراد کے لیے احتجاج کیا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے ۔کیاہم برابر کے شہری نہیں ہیں۔
سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بلوچ خواتین پر تشدد کا معاملہ کمیٹی کو بھیج دیں چیئرمین سینیٹ نے معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا آئی جی سے رپورٹ طلب کرلیں۔حکومتی سینیٹرعابدہ اعظیم نے کہاکہ موجودہ حکومت سے کوئی اچھی بات نہیں سنی جب بجٹ بن رہاتھا یہ کہاں تھے۔ بلوچستان کو نظر انداز کردیا ہے اور الخصوص پشتون بیلٹ کو بالکل نظر انداز کردیاگیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ اصل بجٹ پر بحث نہیں ہوگی یہ فرضی نمبر ہیں۔ بجٹ قومی یکجہتی کا پیغام دیتاہے۔ٹیکس جمع کرنے کی حد 7ہزار ارب روپے رکھا گیا ہے ٹیکس کیوں نہیں بڑھایا ہے ؟فکس ٹیکس کے نام پر بڑے تاجروں کو ٹیکس این آر او دیا گیا ہے ۔پاکستان میں 3ہزار ارب روپے ٹیکس چوری ہوتا ہے ۔کیا ممکن ہے کہ مہنگائی 11فیصد رہے پیٹرول کی قیمت میں 84فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم لیوی کا ٹیکس اس میں ابھی آنی ہے ان سب اقدمات سے مہنگائی 25سے30فیصد ہو جائے گی۔
ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی تو شرح نمو 5فیصد کس طرح ہوگا ۔عوام کو سچ بتائیں ۔بڑے مشکل وقت آگے آرہے ہیں۔ حکومت کے قول وفعل میں تضاد ہے ۔ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے پیسے نہیں رکھے گئے ہیں ۔ احساس پرگروم کو غیر سیاسی بنیادوں پر چلایا ۔یہ معاشرے کے کمزور طبقہ کے لیے تھا۔اس سارے کام کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔
تحفیف غربت پروگرام میں سیاست آگئی ہے ۔آپ نے احساس نشوونما کا نام تبدیل کرکے بے نظیر نشوونما کردیا ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس کانام پاکستان نشوونما کردیتے۔ سیاسی عدم استحکام میں معیشت نہیں چلتی ہے ۔نئے الیکشن کرائے جائیں جس پر سب کا اعتماد ہو۔پی ٹی آئی سینیٹرسیمی ایزدی نے کہاکہ نئی حکومت سازش سے آئی ہے ان کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ہمارے دور میں دو روپے پٹرول بڑھتاتھا تو یہ لمبے لمبے مارچ کرتے تھے ۔ حکومتی سینیٹرخالدہ اطیب نے کہاکہ ہمیں بجٹ پر تجویز دینی چاہیے ۔تاکہ بہتری کہ طرف جایاجاسکے۔ کے فور منصوبے کے لیے 20ارب مختص کئے گئے ہیں ہر سال رقم مختص ہوتی ہے مگر اس پر عمل نہیں ہورہاہے۔ کراچی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔اس منصوبے سے کراچی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ۔بڑی گاڑی کو مہنگاپیٹرول اور چھوٹی گاڑی کو سستا پیٹرول دیا جائے مردم شماری پر جلد کام شروع کیا جائے الیکشن 2023میں ہوں گے اور اس سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں۔سینیٹر کرشنا کماری نے کہاکہ مہنگائی سابقہ حکومت کی وجہ سے ہے ۔سینیٹرتاج حیدر نے کہاکہ براہ مہربانی وزرا کو ایوان میں لائیں۔یہ پی ٹی آئی کا طریقہ کار اختیار کرلیا ہے۔سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا مردانہ بریک کہنے پر احتجاج کرتی ہوں۔پیپلزپارٹی والے سندھ میں جو دودھ کی نہریں چلائی ہیں وہ دکھائیں۔ اس ملک میں بڑے چوروں کو چھٹی ہے اور کھلے عام پھرتے ہیں۔
ہمیں 20سال کا منصوبہ بنانا چاہیے تاکہ آئی ایم ایف میں نہ جائیں۔ پاکستان میں سافٹ ڈرنگ کینڈی پر ٹیکس نہیں لگتے ہیں۔سینک پر ٹیکس ختم ہوگیا ہے یہ کس کی فیکٹری ہے۔ سیگریٹ پر ٹیکس کیوں نہیں لگایا جارہاہے۔ عوام کے لیے پیسے نہیں ہیں اور خود ان کے بیرون ملک کے دورے ختم نہیں ہورہے ہیں۔مشتاق احمد نے کہاکہ پاکستان میں بجٹ کا مطلب ہے کمر توڑ بوجھ، بہت زیادہ مہنگائی ہے۔سیمی ایزدی نے کورم کی نشاندہی کردی کہ ایوان میں کوئی نہیں ہے جس پر گنتی کی گئی تو 13ارکان تھے جس پر اجلاس آج بروز منگل سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیاگیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان