i معیشت

آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، مسعود خانتازترین

July 13, 2022

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکا کے لئے پاکستان کی برآمدات میں 23فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال برآمدات نے پہلی بار5 ارب ڈالر سے تجاوز کیا تھا اور اس سال جولائی سے مئی تک برآمدات 6.16 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مسعود خان نے کہا کہ جون کے اعدادوشمار امریکا کیلئے برآمدات کے حجم میں اضافہ کرینگے، گزشتہ مالی سال امریکا سے پاکستان کیلئے درآمدات 2.4 ارب ڈالررہیں، جبکہ جولائی سے مئی کے دوران درآمدات 2.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافہ معمولی رہا، برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، امریکا اہم تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان کی سب سے بڑی منزل برآمدات ہے۔ مسعود خان نے مزید کہا کہ سروسز، آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، برآمدات کا حجم بشمول سروسز، آئی ٹی 8 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان