• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ عوامی فلاح وبہبود اور اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دے،چینی وزیر اعظمتازترین

May 10, 2024

ارمچی(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سنکیانگ پر اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود اورطویل مدتی استحکام کیلئے کام کرنے پرزور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے کے دورے کے دوران کہی۔

انہوں نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  سنکیانگ شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے بنیادی علاقے کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے اس لئے اسے اس  راستے میں آنے والے ممالک کے ساتھ بہتر طور پر جڑنا چاہیے اور مغربی ممالک کے لیے ایک راہداری کے طور پر اپنی تعمیر کرنی چاہیے۔

چینی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تجارت، تعلیم، طبی نگہداشت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں بین الاقوامی تبادلوں کو مضبوط کیا جائے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ سنکیانگ کوایسی مسابقتی صنعتوں کی ترقی کی حمایت کرنی چاہیے جو مقامی توانائی، زرعی پیداوار کی پروسیسنگ اور آلات کی تیاری کی  سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔

انہوں نے مقامی اتھارٹیز کو کہا کہ وہ لوگوں کو روز گار کی فراہمی، انکی آمدن میں اضافہ اور تمام نسلی گروپوں میں اتحاد کو فروغ دیں۔

انہوں نے سنکیانگ پر زور دیا کہ وہ تمام کام اعلی سطح پر کرےاور ملک کی مجموعی ترقی میں زیادہ نمایاں کردار اد کرے۔