• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایرانی سپریم رہنما نے اول نائب صدر محمد مخبر کوعبوری صدرمقررکردیاتازترین

May 20, 2024

تہران(شِنہوا) ایران کے سپریم رہنما علی خامنہ ای نےہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی وفات کے بعد اول نائب صدر محمد مخبر کوعبوری صدر مقرر کردیاہے۔ سپریم رہنما کی ویب سائٹ پرشائع ایک بیان کے مطابق،علی خامنہ ای نے شمال مغربی صوبے مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹرحادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت صدر کی ٹیم کے دیگر ارکان کی "شہادت" پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی سپریم رہنما نے  ابراہیم رئیسی کو "مقبول، قابل، محنتی اور ناقابل تسخیر" صدر قراردیتے ہوئے ان کی شہادت کی تلخ اطلاع ملنے پرانتہائی دکھ کا اظہار کیا۔ خامنہ ای نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق اول نائب صدر کا تقررایگزیکٹو برانچ کی سربراہی میں کیا جائے گا۔ سپریم رہنما نے کہا کہ اول نائب صدرکی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے سپیکر اور عدلیہ کے سربراہ کے تعاون سے 50 دن کے اندر نئے صدر کے انتخاب کے انتظامات کریں۔