• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا مکمل اجلاس جولائی میں ہوگاتازترین

April 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا مکمل اجلاس جولائی میں بیجنگ میں ہوگا۔

 اس کا بات فیصلہ منگل کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے مرکزی ایجنڈے کے مطابق سیاسی بیورو اپنی کارکردگی رپورٹ مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گا اور اس اجلاس میں بنیادی طور پر اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی جدیدیت میں پیشرفت سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

منگل کو ہونے والے سیاسی بیورو کے اجلاس میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور دریائے یانگسی طاس میں اعلیٰ معیار کی مربوط ترقی کے مسلسل فروغ کے لئے پالیسیوں اور اقدامات پر مشتمل ایک دستاویز بھی زیرغور آئی۔

چینی صدر اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اصلاحات اور کھلا پن پارٹی اور عوام کے لئے وقت کے مطابق بڑی پیشرفت کا ایک مؤثر ذریعہ بن گیا ہے۔

اجلاس کے مطابق چونکہ موجودہ اور مستقبل کے ادوار ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور جدیدیت کی چینی راہ کے ذریعے تمام محاذوں پر قومی تجدید کے لئے اہم ہیں، اس لئے پیچیدہ عالمی و مقامی حالات ، سائنسی و ٹیکنالوجی انقلاب ، صنعتی تبدیلیوں کے ایک نئے دور اور لوگوں کی نئی توقعات کے پیش نظر چین میں اصلاحات جاری رہنی چاہئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو برقرار رکھنے اسے بہتر بنانے اور چین کے انتظامی نظام و صلاحیت میں جدت لانے کے لئے اصلاحات کو گہرا کرنا ایک فطری ضرورت ہے۔

اجلاس نے نشاندہی کی کہ نئے ترقیاتی فلسفے کا نفاذ اور چینی معاشرے کو درپیش بنیادی تضاد کا ارتقاء بہتر طریقے سے اپنانا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام افراد میں جدیدیت کے فوائد  زیادہ مکمل اور منصفانہ طورسے تقسیم ہوں اور وہ بڑے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑھتے شدید بین الاقوامی مقابلے میں اسٹریٹجک اقدامات میں فتح یاب ہوں اور ایک مضبوط مارکسی پارٹی بنائیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پوری جماعت کو چاہئے کہ وہ اصلاحات کو زیادہ نمایاں مقام پر رکھے اور چینی جدیدیت میں پیشرفت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہر اعتبار سے اصلاحات کووسعت دے ۔