• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کا خوبصورت چین کے منصوبے کو ترقی دینے پر زورتازترین

October 16, 2022

بیجنگ(شِنہوا) شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں خوبصورت چین کے منصوبے کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے فطرت کا احترام اور اس کے مطابق خود کو ڈھالتے ہوئے اس کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔

شی نے پہاڑوں، آبی وسائل، جنگلات،زرعی زمینوں، گھاس کے میدانوں اور صحراؤں کے تحفظ اور بہتری کے لیے ایک جامع اور منظم طریقہ اختیار کرنے پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہم مربوط صنعتی تنظیم نو، آلودگی پر قابو پانے، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی اثرات میں کمی کی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے  کاربن اخراج کو کم کرنے، آلودگی کو کم کرنے، ماحول دوست ترقی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیں گے۔

شی نے کہا کہ چین ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دے گا، وسائل کا تحفظ کرے گا اور ان کا موثر استعمال کرے گا اور سبز اور کم کاربن کی ترقی کو آگے بڑھائے گا۔

شی  نے کہا کہ چین کنزرویشن کی ایک جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماحول دوست  اور کم کاربن والی صنعتوں کو فروغ دے گا اور ماحول دوست کھپت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

شی نے سنگین فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ شہروں میں سیاہ، بدبودار آبی ذخائر کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ زمینی آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی کوششوں کو مضبوط کیا جائے گا۔

شی نے کہا کہ چین کاربن کے اخراج کے خا تمے اور کاربن غیرجانبداری کے اہداف کے لیے فعال اور مستعد طریقے  سے کام کرے گا۔

شی نے کہا کہ چین کے پاس موجود توانائی اور وسائل کی بنیاد پر، ہم پرانے کو ترک کرنے سے پہلے نئی تعمیر کے اصول کے مطابق منصوبہ بندی کے ساتھ  اور مرحلہ وار طریقے سے کاربن اخراج کی انتہائی سطح تک پہنچنے کے لیے اقدامات کو آگے بڑھائیں گے۔

اس کا بات کاذکر کرتے ہوئے کہ ،چین موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل  میں عالمی نظم و نسق میں فعال طور پر شامل ہو گا شی نے کہا کہ کوئلے کو زیادہ صاف اور موثر طریقے سے استعمال اور توانائی کے نئے ذرائع کے لیے ایک نظام کی منصوبہ بندی اور ترقی کا عمل تیز کیا جائے گا۔