• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صدر شی اور فرانسیسی ثقافت کا گہرا تعلق، وسیع سوچ کا عکاستازترین

May 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ جب بھی نئے سال کے موقع پر خطاب کرتے ہیں، ژونگ نانہائی کمپاؤنڈ میں ان کے دفتر کی الماریوں میں رکھی کتب  کا ہمیشہ ملک اوردنیا کےمتجسس افراد بغور جائزہ لیتے ہیں۔

خطاب کے دوران جیسے ہی کیمرے کا رخ کتب کی الماریوں کی طرف ہوتا ہے،تو ناظرین دیکھ سکتے ہیں کہ شی کے کتب کےمجموعے میں دی سپرٹ آف لا،لیس مزرایبل،دی ریڈ اینڈ دی  بلیک اور دی ہیومن کامیڈی جیسے فرانسیسی ادب کی شاہکارکتب بھی شامل ہیں۔صدرشی نے ایک بار کہا تھا کہ جوانی میں ہی ان میں فرانسیسی ثقافت خاص طور پر فرانسیسی تاریخ، فلسفہ، ادب اور آرٹ میں گہری دلچسپی پیدا ہوگئی تھی۔

شی مطالعہ کرنے کے دلدادہ رہے ہیں۔ وسیع مطالعہ نے ان کی سوچ کو آفاقی بنانے میں مدد کی ۔ چین کی قیادت سنبھالنے کے بعد،انہوں نے ثقافتی رابطوں کو اپنی سفارت کاری کا علامتی نشان بنایا، جوچین اور باقی دنیا کے درمیان بہتر تفہیم پیدا کرنے میں معاون ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 60 سال مکمل ہونے پر چینی صدر فرانس کاتیسرا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں۔سب کی نظریں اس دورہ  پر لگی ہوئی ہیں کہ فرانسیسی ثقافت کا یہ دلدادہ رہنما مشرق اور مغرب کی دوعظیم تہذیبوں کو کس طرح قریب لائے گا۔  سٹینڈل سے ہیوگو تک:

1960 کی دہائی کے اواخر میں نوعمر شی کو ایک تعلیم یافتہ نوجوان کے طور پرکسانوں سے سیکھنےکے لیے  چین کے لوئس سطح مرتفع پر واقع ایک غریب گاؤں لیانگ جیاہے بھیجا گیاتھا۔  زندگی کی مشکلات کے ساتھ ساتھ  مطالعہ شی کے لیے ایک روحانی سکون کا ذریعہ بن گیا تھا انہوں نے  اس گاوں میں میسر کلاسک ادب کا مطالعہ کیا جس میں ریڈ اینڈ دی بلیک بھی شامل تھا۔ شی نے اس کے کئی سال بعداپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانسیسی ادیب سٹینڈال کی ریڈ اینڈ دی بلیک انتہائی اثر کرنے والی ہے  لیکن جب دنیا کی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے کی بات آتی ہے تو، بالزاک اور ماوپاسنٹ کی تحریریں بہترین ہیں جن میں  بالزاک کی دی ہیومن کامیڈی شامل ہے۔

فرانس کے روشن خیال کلاسیک ادب  نے شی پر اتنا گہرا اثر چھوڑا ہے کہ وہ اکثر ان کا خاص طور پر وکٹر ہیوگو کا اپنی تقریروں میں حوالہ دیتے ہیں ۔  2015  پیرس موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شی نے لیس مزر ایبل کی ایک لائن کا حوالہ دیا تھا کہ "اعلی مواقع انتہائی عزم وہمت سے پھوٹنے ہیں"