• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سائنس وٹیکنالوجی میں تحفظ پسندی اور اجارہ داری کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گا: چینتازترین

October 15, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ سائنس وٹیکنالوجی کےشعبے میں یکطرفہ ازم،تحفظ پسندی اور اجارہ داری کی مخالفت اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کےساتھ مل کر کام کرے گا۔

امریکی حکومت نے کچھ عرصہ قبل چین کی چپ انڈسٹری پر نئی برآمدی پابندیاں عائد کی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق،امریکہ اس وقت اپنی اس  نئی پالیسی کے غیر متوقع نتائج سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے جو نادانستہ طور پر اس کی اپنی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان رپورٹس کے حوالےسے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ  چین قومی سلامتی کے تصور کو توسیع دینے اور چینی کاروباری اداروں کی راہ میں بے دریغ رکاوٹ ڈالنے کے لیے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کے غلط استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز مارکیٹ قانون اور کاروبار کے انتخاب کے نتیجے میں تشکیل پاتے ہیں۔ سیاسی مقاصد کے لیے من مانی  پابندیاں لگانے سے سپلائی اور صنعتی  چینزغیر مستحکم ہوتی ہیں، دوسروں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ الٹا  آپ کو بھی نقصان ہوتا  ہے۔ ایسے اقدامات پہلے سے کمزور عالمی معیشت کو مزید کمزورکردیں گے۔