• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہر اعتبار سے جدید سوشلسٹ چین کی تعمیر کریں گے، شی کا رپورٹ میں زورتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس کے آغاز پر  شی جن پھنگ نے سی پی سی کے تمام ارکان سے کہا ہے کہ وہ ہراعتبار سے جدید سوشلسٹ چین کی تعمیر میں متحد ہوکر کام کریں۔

اتوار کے روز کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں  شی جن پھنگ نے کہا کہ کانگریس ایک ایسے نازک وقت پر ہورہی ہے جب پوری جماعت اور تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام ، چین کو ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور دوسرے صد سالہ ہدف کی سمت میں ایک نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔

کانگریس کا موضوع چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے عظیم  علَم کو بلند کرنا، نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم بارے سوچ کا مکمل نفاذ کرنا، جماعت کے قیام کے جذبے کو آگے بڑھانا اور پراعتماد رہنا ہے۔اس میں مضبوطی حاصل کرنا، بنیادی اصول برقرار رکھنا،  نئی راہ کی تلاش ، کاروبار اور استقامت سے آگے بڑھنا ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی حیات نو کو آگے بڑھانے کے لئے متحد ہوکر کوشش بھی کرنا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک صدی قبل اپنے قیام کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے ایک شاندار سفر کیا ، خود کو چینی قوم کی پائیدارعظمت حاصل کرنے کے لئے وقف کیا،  اور انسانیت بارے امن و ترقی کے عظیم مقصد کے لئے اپنے عزم پر ڈٹے رہے۔ ہماری ذمہ داری اہمیت کے اعتبار سے بے مثال ہے، اور ہمارا مشن موازنہ سے بالاتر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ جماعت میں ہم سب اپنی اصل آرزو اور قیام کے مقصد کو کبھی نہ بھولیں۔  ہم ہمیشہ شائستہ، محتاط اور محنتی رہیں۔ ہم اپنی لڑائی جاری رکھنے کی ہمت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ پوری جماعت کو تاریخ پر بھروسہ رکھنا ، عظیم تر تاریخ کے مظاہرے میں پہل کرنا اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم بارے پہلے سے زیادہ شاندار باب لکھنا چا ہئیے۔