• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پولینڈ میں نیٹو کی جوہری تنصیبات کو ہدف بنایاجاسکتا ہے،روس کی دھمکیتازترین

April 25, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے خبردار کیا ہے کہ اگر پولینڈ کی سرزمین پر نیٹو کی جوہری تنصیبات کومستقل طورپرتعینات کیا گیا تو روس انہیں فوجی کارروائی کا نشانہ بناسکتا ہے۔

روس کی ٹاس نیوز ایجنسی کے ساتھ جمعرات کےروز ایک انٹرویو میں ریابکوف نے کہا" جہاں تک مشترکہ نیٹو جوہری مشنز کو توسیع دینےکےعمل کا تعلق ہے،اس بات سےقطع نظر کہ کونسا ملک میزبان بنتا ہے یا وہ ممالک جواس عمل میں پہلے سے شریک ممالک کے ساتھ شامل ہونگے،یہ خالصتاً عدم استحکام کی صورتحال کا باعث بنے گا اور درحقیقت یہ دھمکی آمیز اقدام تصور ہوگا۔"

انہوں کا کہناتھا کہ نیٹوممالک کی طرف سے روس کی سرحدوں کے نزدیک مشترکہ جوہری مشنزکی تعیناتی کی سوچ سیکورٹی خطرات میں اضافے کا باعث ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ  میں مستقل تعیناتی کے بارے میں بھی بات نہیں کر رہا ،جس پر وارسا میں بھی گرما گرم بحث ہو رہی ہے۔ لہٰذا وہ تمام سیاستدان جو اپنےطورپر،پرجوش انداز میں اب پولینڈ اوراس سےہٹ کراس طرح کے منصوبے کے بارے  میں بات چیت کررہے ہیں، انہیں ضروریہ سمجھنا چاہیے کہ اس ضمن میں ہونے والی پیش رفتوں سے  پولینڈ کی سلامتی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے متعلقہ تنصیبات یقینی طور پر ہمارا فوجی ہدف بنیں گی اوریہ ہماری فوجی منصوبہ بندی میں سرفہرست ہونگی۔

ریابکوف نے پولینڈ میں نیٹو کی جوہری تنصیبات کی تعیناتی کے بارے میں جاری بحث کو "ایک ارتقائی کہانی" قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اس صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا کہ وارسا اس  مسئلے کو کس طریقے سے حل کرتا ہے۔