نیروبی(شِنہوا) کینیا میں شدید بارشوں سے آںے والے تباہ کن سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 277 ہو گئی ہے۔
خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے دو ہفتے کی تاخیر کے بعد ملک بھر کے اسکولوں میں احتیاط کے ساتھ دوسری مدت کے لیے کلاسز دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔ وزارت برائے داخلہ وقومی انتظامی امور نے ایک بیان میں بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے کچھ اسکول تاخیر سے کھولے جائیں گے کیونکہ قومی اور کاؤنٹی ملٹی ایجنسی ٹیمیں اس بات کو یقینی بنارہی ہیں کہ طلباء کے لیے سلسلہ تعلیم دوبارہ شروع کرنے سے پہلےمحفوظ ماحول کو یقینی بنایا جائے۔
آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دھوپ نکلنے اور37 کاؤنٹیوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔