• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان کے مزید 3 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس دریافتتازترین

August 25, 2022

اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 3 سے زائد شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں وسیع پیمانے پر پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت صحت نے جمعرات کے روز شِنہوا کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور ، بنوں اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سیوریج نمونوں میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ مزید بتایا کہ ماحولیاتی نمونے ملک بھرمیں 70 مقامات سے لیے گئے تھے۔

وزارت نے کہا کہ چند روز قبل پنجاب کے شہروں راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور کے نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

وزارت صحت کے مطابق رواں سال 17 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے ، تاہم  بلوچستان اور سندھ میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پورے ملک میں اس کی موجودگی کے درست اعدادوشمار نہیں مل سکے ہیں۔