• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان صوبے بامیان میں فائرنگ، 3 ہسپانوی باشندے ہلاکتازترین

May 18, 2024

بامیان، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے وسطی صوبے بامیان میں گزشتہ روز فائرنگ کے ایک واقعہ میں ہلاک ہونے والے تین غیر ملکی شہریوں کے ہسپانوی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں دو خواتین شامل ہیں۔

بامیان کی صوبائی پولیس کے ترجمان محمد خوانی رسا نے شِنہوا کو بتایا کہ  حملے میں چارغیر ملکی شہری زخمی بھی ہوئے جن کا تعلق سپین، ناروے، آسٹریلیا اور لتھوانیا سے ہے۔ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔  وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ حملے میں غیر ملکی شہریوں کے علاوہ ایک افغان شخص ہلاک جبکہ تین دیگر افغان زخمی ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔