• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہواوے کو چپ کی برآمد پر امریکی پابندی "معاشی جبر" ہے ، چینتازترین

May 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ برآمدی لائسنس کی منسوخی کے لئے "معاشی جبر" سے کام لے رہا ہے جس کے تحت کمپنیوں کو چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو چپس فراہم کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وزارت کے ترجمان نے مبینہ منسوخی سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصورکوعمومی کردیا، معاشی امور کو سیاسی رنگ دیا اور برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک مخصوص چینی کمپنی کے خلاف بار بار غیر معقول پابندیوں اور دباؤ پرمبنی اقدامات کئے۔

ترجمان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین کو خالص سول استعمال کے لیے صارف چپ مصنوعات برآمد کرنے پر امریکی پابندیاں اور ایک مخصوص چینی کمپنی کو رسد روکنا معاشی جبر کی واضح مثال ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ طریقہ کار نہ صرف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کی خلاف ورزی بلکہ امریکی کمپنیوں کے مفادات کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

ترجمان نے اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی کہ امریکی اقدامات نے چین سے ڈی کپلنگ اور چین کی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے عزم کی نمایاں طریقے سے خلاف ورزی کی ہے۔ یہ اقدامات قومی سلامتی کی وضاحت سے متعلق امریکی دعوے کے قطعی برعکس ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔