• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں نیشنل کانگریس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں: ترجمانتازترین

October 15, 2022

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 کانگریس کے ترجمان سن یی لی نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کانگریس اتوار کو صبح 10 بجے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں شروع اور 22 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ کانگریس کا ایجنڈا ہفتہ کی سہ پہر تیاریوں کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں طے کیا گیا۔ کانگریس کے مندوبین کے سامنے سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی جس کا وہ جائزہ لیں گے، سی پی سی کے 19ویں مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط  ومعائنہ کی ورک رپورٹ جائزہ اور سی پی سی کے آئین پر غور اور اس میں ترمیم کی منظوری کے علاوہ سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی اورسی پی سی کے 20ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔

اجلاس میں کانگریس کے پریذیڈیم ارکان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اس بات کی منظوری دی گئی کہ وانگ ہوننگ کانگریس کے سیکرٹری جنرل کے طور پر کام کریں گے۔

اجلاس کے بعد،مندوبین کی اسناد کمیٹی کا اجلاس ہوا اور کانگریس کے پریذیڈیم کے پہلے اجلاس میں کانگریس کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔