• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے 7ویں مکمل اجلاس کا انعقادتازترین

October 09, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 19ویں مرکزی کمیٹی نے بیجنگ میں اپنے ساتویں مکمل اجلاس کا آغاز کیا ہے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اتوار کوسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

 انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی19ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس میں پیش کئے جانے والی ایک رپورٹ کے مسودے پر وضاحتی کلمات بھی پیش کئے ۔

 وانگ ہوننگ نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین میں ترمیم کے مسودے پر وضاحتی ریمارکس دیے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 9 ستمبر کو ہونے والے مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے اجلاس کے دوران ساتویں مکمل اجلاس میں بحث کے لیے پیش کئے جانے والی تین دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔

 اس میں سے مندرجہ بالا بیان کردہ دو مسودے اور  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی  کانگریس کے لئے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 19ویں مرکزی کمیشن برائے نظم ونسق معا ئنہ کاری کے کام کی رپورٹ کا مسودہ شامل ہے ۔

اس مکمل سیشن کے انعقاد کا فیصلہ 30 اگست کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔

 اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی بیورو مکمل سیشن میں یہ تجویز پیش کرے گا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کا اجلاس 16 اکتوبر کو بیجنگ میں بلا یا جا ئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی  کانگریس ایک انتہائی اہمیت کی حامل کانگریس ہے جسے ایک اہم مرحلے پر بلایا جانا ہے۔

 اس موقع پر پوری جماعت اور پوری قوم ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کر رہی ہے اوردوسری صدی کے ہدف کی جانب بڑھ رہی ہے۔