• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

قانون کی حکمرانی سے متعلق صدرشی کی سوچ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، سینئر عہدیدارتازترین

May 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک سینئر عہدیدار چھن وین چھنگ نے قانون کی حکمرانی سے متعلق صدر شی جن پھنگ کی سوچ کا مکمل مطالعہ، اس پر عملدرآمد کی ضرورت اور بڑے خطرات کی روک تھام کرکے اس میں کمی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے کمیشن برائے سیاسی وقانونی امور کے سربراہ چھن نے یہ بات قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی سوچ کا مطالعے اور نفاذ سے متعلق عدالتی، استغاثہ اور عوامی سلامتی اداروں سے وابستہ سرکردہ عہدیداروں کے لئے منعقدہ ایک سیمینار کے افتتاح پر کہی۔ 

چھن نے خطرات کی روک تھام، مسائل کو حل کرنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے قانون کی حکمرانی میں  رہنمائی پر ماہرانہ سوچ اور اقدامات پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد قانون کی حکمرانی کے مطابق ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کا قیام ہے۔

انہوں نے عدالتی، استغاثہ اور عوامی تحفظ کے اداروں کی ذمہ داریاں سمجھنے، عدالتی فرائض سے مکمل استفادہ کرنے ، قانونی نگرانی مضبوط بنانے، مختلف غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں پر قانون تحت سزا دینے، مسائل و تنازعات کی نشاندہی اور حل کی کوششیں تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔