• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے مستحکم کرنے کو تیار ہیں،چینی وزیرخارجہتازترین

April 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے  کہا ہے کہ چین ، فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے مضبوط بنانے، سربراہ مملکت سفارتکاری کو قائدانہ کردار دینے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کو نتیجہ خیز بنانےکا خواہشمند ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے امورخارجہ کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے یہ بات فرانسیسی صدر کے سفارتی قونصلر ایمانوئل بون کے ساتھ فون پر گفتگو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں دونوں بڑے ممالک کی جانب سے اہم کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں آزادی اور باہمی تعاون پر زور دیتے ہیں۔ دونوں دنیا کی تقسیم اور بلاک محاذ آرائی کے مخالف، کثیرالجہتی پرعمل پیرا ہیں اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔

موجودہ عالمی صورتحال کو پیچیدہ اور غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری چین اور فرانس سے توقع کرتی ہے کہ وہ ایک مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے عالمی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ انسانیت کے مستقبل اور تقدیر پر اثر انداز اہم مسائل پر یک زبان ہوکر بات کریں گے۔

وانگ یی نے  امید ظاہر کی کہ فرانس یورپی یونین پر زور دے گا کہ وہ چین سے متعلق مثبت اور عملی پالیسی اختیار کرے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر کے سفارتی قونصلر ایمانوئل بون نے کہا کہ فرانس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو اعلیٰ سطح کے تبادلے تیز ، باہمی اعتماد وسیع ، عملی تعاون مستحکم اور باہمی فوائد و مثبت نتائج حاصل کرنے موقع کے طور استعمال کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو سلگتے مسائل  سمیت موسمیاتی تبدیلی  اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے، شمال -جنوب تفریق کم کرنے اور بلاک تصادم مسترد کرتے ہوئے فرانس- چین اور یورپ-چین تعلقات میں مزید پیشرفت کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔

فریقین نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں تعاون ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون مضبوط بنانے اور "فرانسیسی کھیت سے چینی کھانے کی میز تک" کے کامیاب عمل کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کو ایک دوسرے کے ممالک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کےلئے سازگار ماحول مہیا کیا جاسکے۔

فریقین نے مشترکہ تشویش کے عالمی اور علاقائی امور جیسے یوکرین اور فلسطین ۔ اسرائیل تنازع پر بھی بات چیت کی۔