بغداد(شِنہوا) عراق کے وزیر تیل ہیان عبدالغنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک تیل پیداکرنے والی ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں مزید کمی پر اتفاق نہیں کرے گا۔
بغداد میں تیل و گیس کے لائسنس دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق نے پہلے ہی رضاکارانہ طور تیل کی پیداوار میں کافی کمی کی ہے اور اب وہ اوپیک کی تجویز پر اس میں مزید کمی نہیں کریگا۔
اوپیک پلس تنظیم، جس میں پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک)، روس، اور دیگر غیر اوپیک پیداواری ملک شامل ہیں، دنیا بھرمیں مانگ میں کمی کی وجہ سے اپنے رکن مما لک کو تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کا کہہ رہی ہے تاکہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔
عراق نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ اوپیک پلس کے ساتھ پچھلے معاہدے کے مطابق 2024 کی دوسری سہ ماہی تک تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کرے گا۔