• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی پناہ گزینوں کےلیےاقوام متحدہ کےامدادی ادرے پر ٹھوس شواہد کے بغیر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں: چینتازترین

April 25, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائےفلسطینی پناہ گزین (یو این آرڈبلیو اے) کیخلاف ٹھوس ثبوت کے بغیر اسرائیل کی جانب سے  حملے ناقابل قبول ہیں۔

اقوام متحدہ (یو این) کے لیے چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل نے یواین آرڈبلیو اے کیخلاف دہشت گردی سے تعلق کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے ہیں جن کا ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہے۔چین کو اس بارے میں تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا  "چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ بغیرکسی ٹھوس ثبوت کے یواین آرڈبلیو اے پر بدنیتی پرمبنی حملہ کرنا اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے پورے نظام پر جھوٹے الزامات عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔

سابق فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی سربراہی میں قائم ہونے والے ایک آزاد جائزہ پینل نے اپنی حتمی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یواین آرڈبلیو اے کے پاس کئی سالوں سے نمایاں تعداد میں مضبوط میکانزم موجود ہیں،جو ادارے کی غیر جانبداری اوربروقت اندازمیں قوانین پرعملدرآمد نہ کرنے والوں سے جواب طلبی اور عدم تعمیل کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی صلاحیت کو یقینی بنانےبناتے ہیں اور یو این آرڈبلیو اے کے پاس اقوام متحدہ کے کسی بھی دوسرے ادارے کے مقابلے میں بہت زیادہ تعداد میں  اس طرح کے میکانزم موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر یواین آرڈبلیو اے کی غیر جانبداری پر بحث ختم ہوجانی چاہیے، ہم تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد  یواین آرڈبلیو اے کے لیے فنڈنگ دوبارہ بحال کریں اور غزہ کی آبادی پر اضافی اجتماعی سزا مسلط کرنے کے لیے کوئی بھی بہانہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔

انسانی ہمدردی کے اداروں کی طرف سے امداد کی فراہمی کے لیے ضمانت دینا قابض  قوت کی ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا اورنہ ہی امداد کی فراہمی کے معاملے پر سیاست کی جا سکتی ہے۔

گینگ کا کہناتھا کہ چین کو غزہ میں مسلسل بگڑتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش لاحق ہے۔

غزہ کے تنازعہ کو شروع ہوئے 2سوروزگزرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 2سو دنوں میں دنیا نے بھوک اور قحط سالی کو پھیلتے ، صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تباہی، معصوم جانوں کے ضیاع اور موت کے دہانے پرکھڑے لاکھوں لوگوں کو مایوس کن انداز میں  جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کو طول دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے اور نہ ہی شہریوں کی ہلاکتوں کے لیے کوئی عذرموجود ہے۔ بین الاقوامی برادری کو تباہی روکنے، انسانی جانیں بچانے اورتنازعہ کے خاتمے کے لیے تمام ترکوششوں کوبروئے کار لاناچاہیے۔