• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی تحقیق نے فالج کے بہترعلاج کا طریقہ ڈھونڈ لیاتازترین

October 14, 2022

ہیفے (شِنہوا) چین کے طبی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق فالج کا حملہ ہونے  کے بعد 12 گھنٹوں کے اندر خون کے لوتھڑے شریانوں سے باہرنکالنے سے مریض کی صحت میں نمایاں بہتری اور شرح اموات میں کمی ہوجاتی ہے۔چینی ٹیم کی یہ تحقیق گزشتہ روز نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی۔ جو چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فرسٹ ایفیلیٹیڈ ہسپتال کے محققین نے کی ہے۔

تحقیق کے دوران  بے ترتیب اور کنٹرول طریقے سے کی  گئی طبی آزمائش میں  چین کے 36 طبی مراکز میں 66.5 کی اوسط عمرکے 340 مریضوں کو شامل کیاگیا تھا۔

تحقیق کے مطابق  ان میں سے دو تہائی، یا 226، کو طبی نگہداشت کے علاوہ  بیسیلر شریان کی وجہ سے ہونے والے اسکیمک اسٹروک کے بعد پانچ گھنٹے کے درمیانی عرصے میں اینڈو ویسکولر تھرومیکٹومی دی گئی، جو شریانوں یا رگوں سے خون کے لوتھڑے کو ہٹانے کا ایک جراحی طریقہ کار ہے، جبکہ باقی ایک تہائی کو صرف طبی دیکھ بھال دی گئی ۔ ٹرائل سے معلوم ہوا کہ 90 دنوں میں خون کے لوتھڑے ہٹانے کا نتیجہ نمایاں طور پر بہتر تھا، تھرومیکٹومی گروپ میں اموات کی شرح 37 فیصد جبکہ کنٹرول گروپ میں 55 فیصد تھی۔