• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی تعاون سے بننے والی کنزرویٹری مشرق وسطیٰ میں توجہ کا مرکز ہو گی: لبنانی وزیر اعظمتازترین

October 07, 2022

بیروت(شِنہوا)لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ  دارالحکومت بیروت کے قریب چینی حکومت کےمالی تعاون سے چلنے والی لبنانی نیشنل ہائیر کنزرویٹری مشرق وسطیٰ میں توجہ کا مرکز ہو گی۔کنزرویٹری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے جائزہ کے موقع پرشِنہواسے گفتگو کرتے ہوئے میقاتی نے کہا کہ چین اور لبنانی حکومتوں کے درمیان تعاون نہ ہوتا تو اس فنکارانہ اور ثقافتی اہمیت کی حامل علامت کی  تعمیر ممکن نہ تھی۔وزیر اعظم  نے اس "آئیکن بلڈنگ" کی تعمیر کے لیے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ "چین نے اس خواب کو سچ کر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین ان کے ملک کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے تمام شعبوں میں لبنان کی حمایت کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے اوریہ  کہ لبنان کو جلد ہی شمسی توانائی کے شعبے میں چین کی مدد حاصل ہوگی۔ اس موقع پر لبنان میں چین کے سفیر چھیان منجیان نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں مکمل  ہونے والے اس منصوبے سے  لبنانی عوام کو بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کے لیے پیشہ ورانہ جگہ میسر آئے گی۔