• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی شہرشین یانگ اور جرمن شہرفرینکفرٹ کے درمیان مسافر پروازوں کا آغازتازترین

April 25, 2024

شین یانگ (شِنہوا) چین کی صف اول کی فضائی کمپنی چائنہ سدرن ایئرلائنز نے چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ سے جرمن شہر فرینکفرٹ کے درمیان پروازیں شروع کردی ہیں۔

یہ نیا بین البراعظمی روٹ جرمنی کے لیے پہلا براہ راست روٹ ہے جسے چین کے شمال مشرقی علاقے کی ایک مقامی ایئر لائن نے کھولا ہے۔

یہ پروازہرجمعرات کی شب 1 بجکر 30 منٹ پر شین یانگ سے روانہ ہوگی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر10 منٹ پر فرینکفرٹ اترے گی جبکہ واپسی کی پرواز فرینکفرٹ سے دوپہر2 بجکر15 منٹ پر روانہ ہوگی اور اور صبح 6 بجکر 15 منٹ پر شین یانگ پہنچے گی۔

چائنہ سدرن ایئر لائنز کی شمالی شاخ کے ڈپٹی جنرل منیجر وانگ ہائی نے کہا ہے کہ نیا فضائی روٹ نئے دور میں چین ۔ جرمنی اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ یہ  لیاؤننگ اور چین کے شمال مشرقی خطے کے جرمنی کے ساتھ اعلیٰ سطح اور معیار کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دے گا۔

وانگ کے مطابق افتتاحی دوطرفہ پرواز میں نشستوں کی بکنگ کی اوسط شرح 90 فیصد تک تھی اور مسافروں میں تاجر، طالب علم، مزدور اور سیاح شامل تھے۔

اس سے قبل لیاؤننگ سے یورپ کا سفر کرنے والے مسافر بیجنگ یا گوانگ ژو سے ٹرانزٹ ہوکر جاتے ہیں۔ اس 11 گھنٹے کی براہ راست پرواز سے سفر کے دورانیے میں 5 گھنٹے کی کمی ہوجائے گی۔

لیاؤننگ کے لئے جرمنی غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ اور ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ لیاؤننگ میں تقریباً 200 جرمن کمپنیاں کام کررہی ہیں۔