• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کا عالمی معیار کی فوجی میڈیکل یونیورسٹیوں کے قیام پر زورتازترین

April 25, 2024

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی معیار کے فوجی میڈیکل یونیورسٹیوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ میدان جنگ اور فوجیوں کی خدمت کرکے مستقبل محفوظ بنائیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات آرمی میڈیکل یونیورسٹی کے معائنے کے دوران کہی۔

چینی صدر شی  نے نئے  دور  کے لیے فوج کو مضبوط بنانے کی سوچ کو عملی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یونیورسٹی سے کہا کہ وہ  اپنی کارکردگی اور باصلاحیت افراد کی ترقی اور طبی معاونت میں صلاحیت کو بہتر بنائے۔

انہوں نے معائنہ کے دوران یونیورسٹی سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کیں اور میدان جنگ میں طبی علاج سے متعلق طریقہ کار سے آگاہی حاصل کی۔

 اس یونیورسٹی کا قیام ایک تنظیم نو ادارے کی حیثیت سے 2017 میں ہوا تھا ۔ونیورسٹی نے فوجی مقاصد میں طبی معاونت اور کوویڈ 19 کی روک تھام اور تدارک سمیت متعدد بڑے کاموں کو انجام دیا ہے۔چینی صدر نے ترقی کے فروغ اور ہدف کی تکمیل میں یونیورسٹی کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے یونیورسٹی کے افسران اور فوجی نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گروپ تصاویر بھی بنوائی۔

انہوں نے بھلائی اور جنگی صلاحیتوں میں پیشرفت کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی سرحدوں میں سبقت حاصل کرنے کے لئے فوجی طبی سائنسی تحقیق میں اختراع کے بھرپور استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

چینی صدر نے پارٹی کی مکمل اور کڑی خود احتسابی اور پارٹی نظم و ضبط کی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے یونیورسٹیوں کی ترقی میں نئے افق کھولنے کی مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون پر مبنی حکمرانی میں پیشرفت اور تعلیمی انتظام مضبوط بنانے کے لئے کام کیا جائے۔