• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی عالمی مرکز برائے پائیدار نقل وحمل کے قیام پر مبارکبادتازترین

October 14, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے  گلوبل  سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سینٹر (عالمی مرکز برائے پائیدار و جدید نقل وحمل اور علم)کے قیام پر مبارکباد  کا  خط بھیجا ہے۔

شی نے جمعہ کو ارسال کیے گئے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ عالمی نقل و حمل کی پائیدارترقی اور عالمی رابطے کو فروغ دینا عالمی لاجسٹکس سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانےاور عالمی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

صدر نے کہا کہ سینٹرکا قیام پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ کی حمایت کا ایک اہم اقدام ہے۔

شی نے کہا کہ چین دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہے تاکہ عالمی نقل و حمل کے تعاون کو فروغ دینےکے لیے اس پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم عالمی ترقی کے اقدام کو آگے بڑھانے، پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کونافذ کرنے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر میں تعاون با رے تیار ہیں۔

گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سینٹر کی افتتاحی تقریب اسی روز بیجنگ میں منعقد ہوئی۔