• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں نے ہواکا معیارجانچنےکے لیے ڈیٹا شیئرنگ پلیٹ فارم قائم کردیاتازترین

May 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ہوا کا معیارجانچنے اور متعلقہ امورکے انتظام کے لیے دوزبانوں میں ڈیٹا شیئرنگ پلیٹ فارم ،چائنہ ایئرپولوشن ڈیٹا سنٹر (سی اے پی ڈی سی) قائم کیا ہے۔

ایڈوانسز ان ایٹموسفیرک سائنسزنامی جریدے میں شائع ایک تعارفی مقالے کے مطابق  www.capdatabase.cn ویب سائٹ پر قابل رسائی سی اے پی ڈی سی ملک میں ماحولیاتی آلودگی کی پیچیدگیوں کے حل کے حوالے سے پہلا ڈیٹا شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔

پلیٹ فارم پرآٹھ کیٹیگریز میں ڈیٹا دستیاب ہے جن میں فضا میں خارج ہونے والی آلودگی کی مقدار،کیمیائی تجزیہ، فیلڈ آبزرویشن، سیٹلائٹ آبزرویشن، لیبارٹری پیمائش اور سورس پروفائل شامل ہیں ،ان میں مجموعی طور پر258 ڈیٹا سیٹس اور 15 تکنیکی رپورٹس شامل ہیں۔