• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا میں 46 ذیلی برفانی جھیلیں دریافت کرلیںتازترین

April 22, 2024

شنگھائی(شِنہوا)چین کے سائنس دانوں نے تحقیق کا جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے مشرقی انٹارکٹیکا میں برف کی جمی ہوئی موٹی تہہ کے نیچے 46 ذیلی برفانی جھیلیں دریافت کرلی ہیں۔

پولر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ (پی آر آئی سی) کے ایک ریسرچ گروپ لیڈر تانگ شوئی یوآن کے مطابق انٹارکٹیکا برف کی ایک وسیع چادر سے ڈھکا ہوا ہے جس کی اوسط موٹائی 24سو میٹر سے زائد ہے۔ برف کی اس چادر کے نیچے متعدد اقسام کی چھوٹی برفانی جھیلیں موجود ہیں۔یہ اس وقت بنتی ہیں جب پگھلتی ہوئی برف کا پانی برف کی چادر کے نیچے سخت چٹانوں پر سے دباؤسے گزرتا ہے۔

تانگ نے کہا کہ "انٹارکٹیکا میں ذیلی برفانی جھیلوں کی دریافت برف کی چادر کی حرکیات،برف کے جمنے کے عمل، ذیلی برفانی جغرافیائی کیمیکل گردش کے ساتھ ساتھ زندگی کے ارتقاء کو سمجھنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔"

سائنسدانوں نے ویری ایشنل آٹو اینکوڈر (وی اے ای) کا نیا طریقہ متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے آئس ریڈار ڈیٹا میں دکھائے جانے والے برف کی تہہ کے نیچے بننے والی پانی کی لہر وں کے عکس کی خصوصیات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس نقطہ نظر کو بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقی ٹیم نے مشرقی انٹارکٹیکا میں گیمبرٹسیف سب گلیشیل پہاڑوں کے  اے جی اے پی ۔ایس خطے میں آئس ریڈار کی مدد سے حاصل  ہونے والی تصاویر کا جامع انداز میں معائنہ کیا۔اس کے نتیجےمیں ہندسوں کے علم  کے تحت 46 ذیلی برفانی جھیلوں کے وجود کا انکشاف ہوا جوروایتی طریقوں سے دریافت کی گئی جھیلوں کی نسبت کافی چھوٹی ہیں۔

سائنس دانوں کے خیال میں یہ نیا طریقہ ذیلی برفانی جھیلوں کی دریافت کے حوالے سے  کارکردگی اور درستگی کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے اور یہ  انٹارکٹیکا میں ذیلی برفانی ماحول کی مزید اقسام کی کھوج اور نشاندہی بھی کرتا ہے۔

یہ تحقیق پی آ ر آ ئی سی ، چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز (ووہان) اور سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں سائنسدانوں نے انٹارکٹک برف کی چادر کے نیچے کل 675 ذیلی برفانی جھیلیں دریافت کی ہیں، جن میں سے تین کی کامیابی سے کھدائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔