• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنس دانوں نے ایرواسپیس ایپلی کیشنز کے لیے انتہائی درجہ حرارت برداشت کرنے والا ایلومینیم مرکب تیار کرلیاتازترین

May 06, 2024

تیانجن(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایلومینیم کا ایک انتہائی مضبوط نیا مرکب تیارکیا ہے جو حیرت انگیز طور پر500 ڈگری سینٹی گریڈمیں بھی کارآمد رہتا ہے۔

اس کامیابی سے ایلومینیم مرکبات کی انتہائی درجہ حرارت میں کام کرنے کی صلاحیت 350 سے بڑھ کر 400 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگئی ہے جس سےانجینئرنگ کے شعبے کو درپیش ایک دیرینہ مشکل حل ہوگئی ہے۔

خلائی صنعت کے لیے ہلکے وزن اوراعلی معیار کے حامل انتہائی درجہ حرارت برداشت کرنے والے دھاتی مواد لازمی ہیں ۔

اگرچہ ایلومینیم کے مرکب کو ان کی کم کثافت، اعلیٰ طاقت اور مضبوط مزاحمت کی وجہ زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، لیکن ان کی درجہ حرارت کے خلاف  خاص طور پر 350 سے 500 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کے اندر، نسبتاً کم مزاحمت کی وجہ سے کافی چیلنج در پیش تھے جو ایرو اسپیس ایپلی کیشنز کے لیے اہم ہے۔