• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کا غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو مستحکم کرنے پر زورتازترین

April 25, 2024

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے مستحکم کرنے اور انہیں وسعت دینےکے اقدامات پر زور دیا ہے۔

لی چھیانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار  چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ایک تحقیقی دورے کے دوران کیا۔

لی چھیانگ نے دورے کے دوران کا ئی لی شہرمیں ایک مقامی رہائشی کمیونٹی، ماجیانگ کاؤنٹی میں ایک صنعتی مظاہرے کے پارک اور تائی جیانگ کاؤنٹی میں ایک پیشہ ورانہ اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے غربت کی طرف بڑے پیمانے پر واپسی کو روکنے کے لیے مسلسل حکومتی تعاون پر زور دیا۔

 لی چھیانگ نے دیہی علاقوں میں معاشی نمو کے لیے نئے محرکات کی پرورش اور مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے والے ہنر مند کارکنوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی زور دیا۔

چینی وزیر اعظم نے گوئی ژو کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی تصدیق کرتے ہوئے صوبے پر زور دیا کہ وہ ملک کے مغربی علاقے کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالے۔