بڈاپسٹ (شِنہوا) ہنگری کے وزیراعظم کے پولیٹیکل ڈائریکٹر بالاز آندراس اوربان نے کہا ہے کہ چین کے ایک اقتصادی قوت بن کر ابھرنے کو ہنگری خطرہ نہیں بلکہ موقع تصور کرتا ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں بالاز آندراس اوربان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا بڈاپسٹ کا حالیہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم موقع تھا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں ایک نئی بلندی کی علامت ہے جسے پیش قیمت موقع کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ہنگری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شرکت کرنے والا پہلا یورپی ملک ہے جس نے سرمایہ کاری، تجارت، ماحول دوست ترقی اور ٹیکنالوجی اختراع میں چین کے ساتھ گہری اور نتیجہ خیز شراکت داری قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقی اور عملی تعاون کی ضرورت ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کیونکہ یہ صرف باتیں نہیں بلکہ عملی قدم ہے۔
اوربان نے بڈاپسٹ۔ بلغراد ریلوے کو چین ۔ ہنگری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ ریلوے منصوبہ ہنگری کے عوام کی ضروریات پوری کررہا ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں اور نئی توانائی کی صنعت کے ساتھ ساتھ ان شعبوں میں چین کی دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کی طرف رجحان کا ذکر کرتے ہوئے بالاز آندراس اوربان نے امید افزا نئی ٹیکنالوجیز کی تیاری اور تحقیق میں مزید تعاون کی امید ظاہر کی جس میں معیشت کو نمایاں فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے جیت کی صورت حال ہے اور یہ واقعی چین-ہنگری تعلقات کی تعمیر کا ایک نیا مرحلہ ہے جبکہ ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ہمارے پاس ہنگری میں یہ بہترین کمپنیاں موجود ہیں۔