• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ کا تائیوان کے باشندوں کیلئے سفری اجازت نامے میں مزید سہولت فراہم کرنے کا اعلانتازترین

April 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ تائیوان کے باشندوں کے لیے سفری اجازت ناموں کے استعمال میں مزید سہولت فراہم کرے گا۔

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ صوبہ فوجیان سفری اجازت نامے رکھنے والے تائیوان کے ہم وطنوں کو سفر، مالی معاونت، ٹیلی مواصلات اور دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کررہا ہے۔

یہ اقدام  یکم جنوری،2024 سے لاگو ہونے والی سلسلہ وار انٹری ایگزٹ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد فوجیان اور تائیوان کے درمیان عملے کے ارکان  کے تبادلوں میں اضافہ  اور فوجیان میں تائیوان کے ہم وطنوں کی روزمرہ کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرناہے۔

رواں سال کے آغاز سے  فوجیان میں حکام کی جانب سے  تائیوان کے ہم وطنوں کو پانچ سال کے عرصے کےلئے تقریباً 90 ہزارسفری اجازت ناموں سمیت11ہزار سنگل انٹری سفری اجازت نامے جاری کیے گئے ،جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 56.4 فیصد اور 200 فیصد زائد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران آ مد ورفت کے لحاظ سے فوجیان میں  تائیوان کے ہم وطنوں کی جانب سے 2لاکھ 30 ہزار اندرون ملک سفری دورے کئے گئےجس میں گزشتہ سال کی نسبت 2.6 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجیان میں  تائیوان سے تعلق رکھنے والے افراد اور کاروباری اداروں کے لیے درخواستوں، تصفیہ کے طریقہ کار اور پالیسی سے متعلق معلومات کے لیے خصوصی انٹری۔ایگزٹ سروس کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں