• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ آبنائے پار تبادلے، تعاون اور مربوط ترقی میں پیشرفت جاری رکھے گا، وانگ ہوننگتازترین

April 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ سے فو کن چھائی کی قیادت میں چینی کومن تانگ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نےاس موقع پر کہاکہ ہم ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کی پاسداری کرتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کریں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مین لینڈ آبنائے پار تبادلے، تعاون اور مربوط ترقی میں پیشرفت جاری رکھے گا۔

وانگ نے امید ظاہر کی کومن تانگ کے قانون ساز آبنائے پار تعلقات اضافے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں اطراف کے ہم وطن خاص کر نوجوان نسل آبنائے پار تبادلے اور رابطوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے۔

وانگ نے کہا کہ چینی مین لینڈ پر رہنے والے ہم وطن کو تائیوان کے ہوالین میں آنے والے حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد سے متعلق گہری تشویش ہے اور وہ متاثرہ علاقے میں آفات کے بعد تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ملاقات کے دوران فو کن چھائی  نے امید ظاہر کی کہ کومن تانگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مشترکہ سیاسی بنیاد کے تحت آبنائے پار تبادلے و تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دونوں فریق مشترکہ طور پر آبنائے تائیوان میں امن کا تحفظ کرتے ہوئے آبنائے پار تعلقات کو پرامن ترقی کی راہ پر واپس لانے میں پیشرفت کریں گے۔