• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نےریشم کے کیڑے کے جینزکا پہلا مکمل تجزیہ کرلیاتازترین

October 14, 2022

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی ایک  تحقیقی ٹیم نے بڑے پیمانے پرریشم کے کیڑے کے جینزکا تجزیہ مکمل کرتے ہوئے  ریشم کے کیڑے کا دنیا کا پہلا سپر پین جینوم نقشہ تیار کیا ہے۔

یہ تحقیق حال ہی میں جریدے نیچرکمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیقی ٹیم کے رہنما، سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی سے منسلک  دائی فانگ ین نے کہا کہ پین-جینوم ایک نوع میں تمام جینومک معلومات کا مجموعہ ہے، جو ایک جینوم کے مقابلے میں زیادہ جینیاتی تنوع کا احاطہ کرتا ہے۔

ریشم کی پیداوارکے لیے ریشم کا کیڑامعاشی اہمیت کا حامل ایک اہم کیڑا ہے۔ لیکن فی الحال دستیاب جینوم اس کے جینیاتی تنوع اور افزائش نسل کے لیے اہم تغیریافتہ جینزکی دریافت کے لیے ناکافی ہیں۔