• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خاتون اول پھینگ لی یوآن کا سربیا کے قومی عجائب گھر کا دورہتازترین

May 09, 2024

بلغراد(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کی اہلیہ تمارا ووک کے ہمراہ  سربین قومی عجائب گھر کا دورہ  کیا۔دونوں خواتین اول نے ایک ساتھ عجائب گھر میں مصوری کی نمائش بھی دیکھی۔

پھینگ نےاس موقع پر کہا کہ عجائب گھر کی  ایک طویل تاریخ ہے اس میں تاریخی اشیا کا وافر ذخیر ہ موجود ہے۔

پھینگ نے  کہا کہ عجائب گھر نہ صرف ثقافتی آثار کے تحفظ اور نمائش کے لیے راہداریوں کے طور پر کام کرتے ہیں بلکہ تہذیب کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا  کرتے ہیں۔

انہوں نے چین اور سربیا کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور تعاون میں اضافے کی امید بھی ظاہر کی تاکہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی راہ ہموار ہو سکے۔

دونوں خواتین اول  نے سربیائی خواتین کے ہاتھ سے بنائی جانے والی روایتی اشیا کے بنانے کا عمل بھی دیکھا اور کاریگروں کے ساتھ  بات چیت کی۔

چینی اور سربیا کی  کڑھائی کی  ثقافتوں کے درمیان مماثلت  پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے باہمی طور پر سیکھنے اور حوصلہ افزائی کی تجویز پیش کی تاکہ وہ روایتی دستکاری کے تحفظ میں فعال کردار ادا کر سکیں۔