• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ترقی کے نئے ماڈلز کی تشکیل میں تیزی اوراعلیٰ معیار کی ترقی کوفروغ دے گا، شیتازترین

October 16, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ  چین ترقی کے نئے طریقے کی تشکیل میں تیزی لاتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں  پیش کی گئی رپورٹ میں  شی نے کہا کہ ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے، ہمیں سب سے پہلے اور سب سے اہم،اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا چاہیے۔

شی  نے کہا کہ ہمیں نئے ترقیاتی فلسفے کا تمام محاذوں پر پوری طرح اور دیانتداری سے نفاذ کرتے ہوئے سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کو ترقی دینے کے لیے اصلاحات کو جاری رکھنا چاہیے، اعلیٰ معیار کی کھلی معیشت اور ترقی کے ایک نئے نمونے کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے جن میں ملکی معیشت اور خصوصیات کو مرکزی اہمیت حاصل ہو۔

شی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے  گا کہ گھریلو طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی کو ترسیل کے شعبے کی اصلاحات کو گہرا کرنے کی کوششوں کے ساتھ مربوط کیا جائے۔ عالمی معیشت میں اعلی سطح کی شمولیت کے ساتھ ملکی معیشت کی حرکیات اور اعتماد کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔

شی نے کہا کہ ملک جدید معیشت کی تعمیر کے لیے تیزی سے آگے بڑھے گا۔

شی نے کہا کہ ان کا ملک  مجموعی صنعتی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گا، صنعتی اور سپلائی چینز کو مزید لچکدار اور محفوظ بناتے ہوئے مربوط شہری-دیہی ترقی اور مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دے گا، تاکہ اقتصادی پیداوار کو مئوثر طریقے سے اپ گریڈ کرتے ہوئے اس کو مناسب طریقے سے بڑھایا جا سکے۔