• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،تحفظ آب کے منصوبوں میں پہلی سہ ماہی کے دوران سرمایہ کاری میں اضافہتازترین

April 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں تحفظ آب کے منصوبوں میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کی گئی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.4 فیصد اضافے کے ساتھ 193ارب30کروڑ یوآن(تقریباً 27ارب20کروڑڈالر)تک پہنچ گئی۔

نائب وزیر برائے آبی وسائل چھین من نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اعداد و شمار اسی عرصے کے گزشتہ ریکارڈ سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پہلی سہ ماہی کے دوران آبی تحفظ کے9ہزار683 نئے منصوبے شروع کیے گئے جوگزشتہ سال سے 33.8 فیصد زیادہ ہیں۔ وزارت کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں، آبی تحفظ کے منصوبوں کے ذریعے ملک بھر میں روزگار کے تقریباً 7لاکھ 30ہزارمواقع پیدا کیے گئے جو گزشتہ سال سے3.8 فیصد زیادہ ہیں۔