• Dublin, United States
  • |
  • May, 7th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سونے کی پیداوار اور کھپت میں جنوری تا مارچ اضافہتازترین

April 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سونے کی پیداوار اور کھپت دونوں میں 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

چائنہ گولڈ ایسوسی ایشن (سی جی اے) کے  جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین نے پہلی سہ ماہی میں 85.959 ٹن سونا پیدا کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 1.16 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں چین میں سونے کی کھپت 308.905 ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.94 فیصد زیادہ ہے۔

خاص طور پر، چینی مارکیٹ میں سونے کے زیورات کی کھپت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہو کر 183.922 ٹن رہی جبکہ سونے کی سلاخوں اور سکوں کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت  26.77 فیصد بڑھ کر 106.323 ٹن ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق صنعتی اور دیگر استعمال کے لیے سونے کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.09 فیصد بڑھ کر جنوری سے مارچ  کے دوران 18.66 ٹن تک پہنچ گئی۔