• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنگھائی کے سابق سینئر قانون ساز پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائدتازترین

April 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں شنگھائی کے سابق سینئر قانون ساز ڈونگ یون ہو پر رشوت خوری  کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

 یہ بات سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے بدھ کو ایک بیان میں کہی۔

ایس پی پی کے بیان کے مطابق نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفے کی استغاثہ نے ڈونگ کا مقدمہ شہر کی انٹرمیڈیٹ عدالت میں دائر کیا۔

ڈونگ شنگھائی میونسپل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق سیکرٹری اور کمیٹی کے سابق چیئرمین تھے۔

استغاثہ نے ڈونگ پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے مختلف عہدوں کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا جبکہ بدلے میں خاص طور پر بھاری رقم اور قیمتی اشیاء غیر قانونی طور پر قبول کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی  اور  وکیلِ دفاع کے دلائل سنے۔