• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین صدر کا لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ خلائی تعاون پر قائم فورم کو مبارکباد کا خطتازترین

April 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پہلے چین ۔ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے خلائی تعاون فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ رواں سال دونوں فریقین کے رہنماؤں کے مشترکہ طور پر اعلان کردہ چین ۔ سی لاک (لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک برادری) فورم کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک نے گزشتہ ایک دہائی میں چین-سی لاک فورم کے فریم ورک میں مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کے ذریعے خوشحالی کا مشاہدہ کیا اور مساوات پر مبنی ایک نئے دور کا آغاز کیا جس سے لوگوں کے لئے باہمی فوائد ، اختراع ، کھلا پن اور پائیدار فوائد حاصل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چین۔ لاطینی امریکہ ۔ کیریبین ممالک نے حالیہ برسوں میں خلائی تعاون میں مثبت نتائج حاصل کئے جن میں ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس، مواصلاتی سیٹلائٹس اور ڈیپ اسپیس اسٹیشن نیٹ ورک شعبوں میں ہونے والی نئی پیشرفت شامل ہے۔ اس نے سائنسی و ٹیکنالوجی ترقی کو فروغ ، علاقائی رابطے مضبوط بنانے اور لوگوں کی فلاح و بہبود بہتر کرنے میں اہم کردارادا کیا ۔

چینی صدر نے کہا کہ چین، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ اعلیٰ  سطح کے خلائی تعاون میں شراکت داری ، دونوں فریقین کے عوام کو بہتر فوائد پہنچانے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے فروغ اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ لاطینی امریکہ۔ کیریبین برداری کے قیام میں پیشرفت کے لئے تیار ہے۔

یہ خلائی تعاون فورم چین کے وسطی صوبے ہوبے کے صدرمقام ووہان میں ہورہا ہے جس کی میزبانی چائنہ قومی خلائی انتظامیہ اور ہوبے صوبائی حکومت مشترکہ طور پر کررہی ہے۔