• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،سابق سیاسی مشیرکو رشوت ستانی مقدمہ میں سزائے موت کا حکمتازترین

May 09, 2024

شی جیاژوانگ(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے سابق سینئر سیاسی مشیر سن یوآن لیانگ کو رشوت لینے کے جرم میں دوسال کی مہلت کے ساتھ موت کی سزاکا حکم سنایاگیا ہے۔

شمالی صوبے ہیبے میں چھینگدے کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی لیاؤننگ صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین سن نے اراضی کے حصول ،بینک قرضوں اوراہلکاروں کی ترقی میں افراد اور اداروں کی مدد کے لیے1997 سے 2022 کے درمیان مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

فیصلے کے مطابق ملزم نے بدلے میں15کروڑ90لاکھ یوآن(تقریباً2کروڑ23لاکھ 90ہزارڈالر)کی رقم اور قیمتی اشیا زبردستی وصول اور قبول کیں۔

عدالت میں ثابت ہوا کہ  2018 اور 2022 کے درمیان، سن نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے کاروباری امور اورمالی امور سے متعلق دیوانی مقدمات میں دوسروں کے لیے ناجائز فوائد حاصل کیے اور اس کے بدلے میں نقد رقم اور تحائف کی صورت میں 2کروڑ81لاکھ 60ہزاریوآن لیے۔