• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ہمیشہ کمبوڈیا کا اتنہائی بااعتماد دوست اور ترقی کا مضبوط حامی رہا ہے، چینی وزیر خارجہتازترین

April 23, 2024

نوم پنہ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ عالمی بدلتی صورتحال سے قطع نظر چین ہمیشہ کمبوڈیا کا سب سے قابل اعتماد دوست اور اس کی ترقی کا سب سے مضبوط حامی رہے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات کمبوڈین وزیراعظم ہون مانیٹ کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

تعاون کے کچھ اہم فریم ورک اور منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ وانگ نے کہا کہ ان سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ ملکر مشترکہ مستقبل کے ساتھ برداری کے قیام، باہمی اعتماد اور معاونت بڑھانے اور باہمی مفید تعاون گہرا کرنے کے لئے لائحہ عمل کے نئے خیالات پر عملدرآمد کی غرض سے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران کمبوڈین وزیراعظم ہون مانیٹ نے کہا کہ چین کی ترقی سے علاقائی ممالک کو اہم مواقع ملے اور کمبوڈیا نے اس سے بہت فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ سمیت چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر کمبوڈیا چین کے موقف کا بھرپور حامی ہے اس نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں فعال طریقے سے حصہ لیا اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کی حمایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کمبوڈیا مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔کمبوڈیا ملک میں مزید چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہتا ہے اور مزید بڑے منصوبوں پر عمل درآمد میں پیشرفت ، کثیر الجہتی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو تیزکرتے ہوئے کمبوڈیا ۔ چین مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کو مسلسل تقویت دیتا ہے۔