• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں رواں سال ابتدائی 4 ماہ کے دوران ریلوے سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہتازترین

May 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے آغاز سے ہی ریلوے سرمایہ کاری میں تیزی آئی ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق جنوری سے اپریل عرصے میں ریلوے کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری 184.9 ارب یوآن (تقریباً 26 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو ایک برس قبل کی اسی مدت کی نسبت 10.5 فیصد زائد ہے۔

ترقی کی شرح نمو 2024 کی پہلی سہ ماہی سے 9.9 فیصد زیادہ تھی۔

کمپنی نے کہا کہ چین ریلوے تعمیر میں اعلیٰ معیار اور مؤثر کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے جدید ریل بنیادی ڈھانچہ نظام کی تعمیر تیز کررہا ہے۔

ریلوے کی تعمیر میں تازہ ترین پیشرفت مشرقی صوبے انہوئی میں چھی ژو اور ہوانگ شان کو ملانے والی ایک نئی تیز رفتار ریلوے کا فعال ہونا ہے جس سے مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اس کے علاوہ زیر تعمیر متعدد منصوبوں میں بھی گزشتہ ماہ مسلسل پیشرفت ہوئی ہے۔