• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مریضوں کے طبی خدمات کے نظام میں بہتریتازترین

May 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے مریضوں کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

قومی صحت کمیشن کے میڈیکل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ شنگ رووچھی   نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ مریض کے انتظار کے وقت کو کم کرنے کیلئے طبی معائنے کے طریقہ کار میں بہتری لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، ہسپتالوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ  وہ مریضوں کی ضروریات  پورا کرنے کے لیے مزید کثیر الضابطہ علاج کی خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کثیر الضابطہ علاج کی خدمات ملک بھر 2400 ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔ اس حوالے سے ہسپتال  نئی ٹیکنالوجی بھی استعمال کر رہے ہیں۔

این ایچ سی  نے  دیکھ بھال اور نرسنگ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے پچھلے سال ایک پروگرام شروع کیا تھا۔اب تک  3000 سے زائد طبی اداروں نے مریضوں کے گھروں پر متعلقہ خدمات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ، شان ڈونگ اور جیانگ سو جیسے خطوں نے بھی اصلاحات کیں ہیں اور معمر افراد کے لیے نرسنگ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے  زیادہ وسائل لگائے ہیں۔