• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بزرگوں کی دیکھ بھال خدمات کو پیشگی ادائیگی کےلئے رہنما اصول جاریتازترین

May 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں وزارت شہری امور اور چھ دیگر محکموں نے عمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال خدمات کے لئے پیشگی ادائیگیوں کو باضابطہ بنانے کی غرض سے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔

وزارت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رہنما اصول میں بزرگوں کی دیکھ بھال خدمات کی ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ پیشگی ادائیگیوں کی صورت میں بزرگ شہریوں کو خدمات فیس کے لئے زیادہ سے زیادہ پیشگی ادائیگی کی مدت 12 ماہ سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔

رہنما اصول کے تحت کسی فرد کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ اس کی ماہانہ بستر فیس کا 12 گنا سے زائد نہیں ہونا چاہئے۔

رہنما اصول کی دستاویز میں پری پیڈ رکنیت فیس کی ضمانت کے لئے گارنٹی فنڈ میکانزم قائم کرنے اور تجارتی بینکوں کے ذریعے فنڈز کا انتظام کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس میں عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کو ہائی رسک سرمایہ کاری سے منع کرتے ہوئے  پری پیڈ فنڈز کا استعمال کرنے اور سرمایہ کاری پر منافع کی پیشکش کے ذریعے پیشگی ادائیگی پر اکسانے سے روکا گیا ہے۔

رہنما اصول کے تحت رقم کی واپسی کے ضمن میں عمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے طے شدہ شرائط کے مطابق فوری طور پر رقم واپس کرنے کے پابند ہوں گے۔