• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بین العلاقائی طبی خدمات کی طلب میں کمیتازترین

May 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اپنے سرکاری اسپتالوں کے نظام میں کی  گئی تبدیلی کی بدولت  جس سے بین العلاقائی طبی خدمات کی طلب میں نمایاں کمی ہوئی۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے عہدیدار ژو ہونگ بیاؤ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین سرکاری اسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے نظام پر عملدرآمد کررہا ہے جس کے تحت 13 کیٹگریز کے قومی طبی مراکز اور 230 سے زیادہ علاقائی طبی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ژو نے کہا کہ ان منصوبوں سے صوبوں یا خطوں میں علاج کے لئے جانے والوں کی تعداد کافی کمی آ گئی ہے اور عوام کو بیماریوں کی روک تھام اور علاج، بحالی اور صحت کے فروغ سمیت مربوط اور بلاروک ٹوک طبی و صحت خدمات فراہم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

چین نے قومی سطح پر 961  اور صوبائی سطح پر مزید 3 ہزار 800 طبی خصوصیات کی حامل سہولتی مراکز کی ترقی میں معاونت کی۔

ژو نے کہا کہ طبی خدمات کا معیار بہتر بنانے اور مریض دوست اقدامات کو فروغ دینے کے لئے اپوائنمنٹ سروس، کثیر الجہتی تشخیص اور علاج، بغیرداخلہ سرجری اور طبی اداروں کے درمیان تشخیص اور ٹیسٹ کو قبول کرنے جیسے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔