• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین مارکیٹ اداروں کیلئے کرائے میں استثنیٰ کی پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنائے گاتازترین

October 14, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین خدمات کے شعبے میں چھوٹی اور مائیکرو سائز کی فرموں اور سیلف ایمپلائڈ کاروباروں کیلئے جگہوں کے کرائے میں کمی یا چھوٹ کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔

ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران اور ریاستی کونسل کے انتظامی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق کرایہ میں ریلیف کی تمام پالیسیوں اور اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہیے۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ نوول کرونا وائرس کیلئے درمیانے اور زیادہ خطرہ کے زمرے میں موجود خدمات کے شعبے کی چھوٹی اور مائیکرو سائز کی کمپنیاں اور سیلف ایمپلائڈ کاروبارجو کاؤنٹی سطح کے انتظامی علاقوں میں سرکاری عمارتوں کے کرایہ دار ہیں کو رواں سال 6 ماہ کے کرائے کی چھوٹ جبکہ دیگر علاقوں میں رہنے والوں کو 3 ماہ کیلئے کرایہ ادا کرنے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

سرکلر میں مرکز کے زیر انتظام تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ نومبر کے اختتام سے پہلے اپنے عمومی کرایہ میں کمی اور استثنیٰ سےمتعلق امور کو مکمل کریں۔