• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ لاطینی امریکہ ۔ کیریبین ممالک خلائی تعاون فورم نے ووہان اعلامیہ منظور کرلیاتازترین

April 25, 2024

ووہان (شِنہوا) چین۔ لاطینی امریکی ۔ کیریبین ممالک  کے پہلےخلائی تعاون فورم نے ووہان اعلامیہ کی منظوری دیدی ہے، فورم چین کے وسطی صوبے ہوبے کے صدر مقام ووہان میں ہورہا ہے۔

اعلامیہ کا مقصد چین ، لاطینی امریکہ خلائی تعاون اور لاطینی امریکہ ۔ کیریبین ممالک خلائی ترقی کا فروغ ہے۔

اعلامیے میں اس جانب نشاندہی کی گئی ہے کہ چین اور لاطینی امریکہ کے کئی ممالک نے چین- برازیل ارتھ ریسورس سیٹلائٹ، وینیزویلا مواصلات اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اور بولیویا مواصلاتی سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ جیسے خلائی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے اور تعاون کیا۔

اعلامیہ کے مطابق چین-لاطینی امریکہ کے خلائی تعاون نے خلائی ٹیکنالوجی کو چین ، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے کارآمد بنا دیا جو جنوب۔ جنوب تعاون میں ایک ناگزیر محرک قوت بن چکا ہے اور 2030 کے لئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں سازگار ہے۔

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ ، لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے خلائی اداروں کے نمائندوں نے اعلامیے میں تجویز پیش کی کہ وہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تبادلے کریں گے اور ماحولیاتی تحفظ، موسمیات، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سیٹلائٹ رابطے ، نیویگیشن اور ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو فروغ دیں گے۔